Urdu news

Wednesday, 1 May 2019

احتساب عدالت نے علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 13 روز کی توسیع کردی

 لاہور: احتساب عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، ایم پی اے اور سابق سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 13 روز کی توسیع کردی۔

جیل حکام نے علیم خان کو جوڈیشل ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا، ڈیوٹی جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی، عدالتی استفسار پر نیب پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر نے بتایا کہ ابھی تفتیشی رپورٹ تیاری کے مراحل میں ہے۔

معزز عدالت نے نیب حکام کو باور کروایا کہ کسی بھی ملزم کو غیر معینہ مدت کیلیے سلاخوں کے پیچھے نہیں رکھا جا سکتا، احتساب عدالت نے نیب کے پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر کو حتمی رپورٹ کی تیاری کیلیے مزید مہلت دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 13 مئی تک ملتوی کر دی۔

The post احتساب عدالت نے علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 13 روز کی توسیع کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2vsfkf4

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...