Urdu news

Wednesday, 1 May 2019

امریکی یونی ورسٹی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

 واشنگٹن: یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائینا میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد یونیورسٹی کیمپس کو بند کردیا گیا اور انتظامیہ نے لوگوں کو محفوظ مقام پرمنتقل ہونے کی ہدایت کی۔ پولیس نے یونیورسٹی کا گھیراؤ کرکے حملہ آور کو گرفتار کرلیا جس کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ یونیورسٹی کا طالب علم ہے۔

حکام نے بتایا کہ حملہ آور طالب علم کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ فائرنگ سے ہلاک افراد کی عمریں 17 اور 18 سال ہیں جبکہ 3 زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ تاحال واقعے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں۔

The post امریکی یونی ورسٹی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2J8Nzjt

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...