کراچی: بورڈ کے ڈائریکٹر کمرشل کی تقرری اعلان سے قبل ہی متنازع ہونے لگی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر حامد کو ڈائریکٹر کمرشل مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا،ان کی تقرری پر مفادات کے ٹکرائو کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، بابر پی ایس ایل فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ منسلک رہ چکے ہیں، ٹیم کی بڈنگ کے عمل میں وہ بھی وہ شامل رہے، بابر لاہور میں ایک ایڈورٹائزنگ ایجنسی چلاتے ہیں جبکہ ان کا ایک ریسٹورینٹ بھی ہے۔
گزشتہ برس پی سی بی نے گرائونڈ اسپانسر شپ کیلیے جب ٹینڈرز جاری کیے تو بابر حامد کی کمپنی بھی بڈنگ میں شریک ہوئی تھی،اسلام آباد یونائیٹڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ٹیم کو اسپانسر شپ وغیرہ دلانے میں شامل رہے،اس کا باقاعدہ کمیشن دیا جاتا تھا مگر یہ تاثر غلط ہے کہ وہ ٹیم کے مالک تھے،اسلام آباد یونائیٹڈ کے صرف علی نقوی اور انکی اہلیہ ہی اونر ہیں، کچھ عرصے قبل بابر نے فرنچائز کے ساتھ کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔
دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کے مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ کو کوئی کام ہی نہیں کرنا پڑتا،مخصوص رقم کے عوض تمام معاہدے ایک کمپنی کو دے دیے جاتے ہیں۔ وہی اسپانسر شپ و دیگر تمام معاملات دیکھتی ہے، گذشتہ کئی برس سے اسی کی بورڈ پر اجارہ داری ہے۔
نئی مینجمنٹ چاہتی تھی کہ یہ سلسلہ برقرار نہ رہے اور آمدنی بڑھے، اسی لیے بابر حامد کو ترجیح دی گئی، وہ مارکیٹ کے معاملات جانتے ہیں اور انھیں بزنس و ریٹس وغیرہ کا بخوبی اندازہ ہے، وہ بورڈ کے مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ کو فعال بنا کر بزنس بڑھائیں گے، البتہ بعض حلقے یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ ایک کاروباری شخصیت کو ایسی پوزیشن پر لانے کا بورڈ کو تو کوئی فائدہ نہیں ہوگا البتہ وہ اپنے تعلقات بڑھانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
The post ڈائریکٹر کمرشل کی تقرری اعلان سے قبل ہی متنازع appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Wc7vtD
No comments:
Post a Comment