Urdu news

Wednesday, 1 May 2019

لاہور میں ٹارگٹ کلنگ میں پولیس اہلکار جاں بحق

 لاہور: لاہور کے علاقے گلشن حیات پارک شاہدرہ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پولیس اہکار کو قتل کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ ہیڈ کانسٹیبل اشفاق آئی جی آفس میں تعینات تھا اور اپنی گاڑی پر بیوی بچوں کے ہمراہ جارہا تھا کہ دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اس پر فائرنگ کردی۔

ہیڈ کانسٹیبل اشفاق کو 8 گولیاں لگیں جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا، اسے زخمی حالت میں میو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے موقع واردات سے گولیوں کے 15 خول اور دیگر شواہد جمع کرلئے ہیں۔ پولیس نے کہا کہ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ لگتا ہے۔

The post لاہور میں ٹارگٹ کلنگ میں پولیس اہلکار جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2DRWWkv

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...