Urdu news

Friday, 26 July 2019

کراچی، قیوم آباد میں 4 خواتین نے جیولرز کی دکان سے 10 لاکھ کا سونا چرالیا

کراچی: قیوم آباد میں 4 خواتین المدینہ جیولرزسے خریداری کی آڑ میں بھاری مالیت کے طلائی زیورات چوری کر کے فرار ہوگئیں۔

کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے قیوم آباد میں 4 خواتین المدینہ جیولرزسے خریداری کی آڑ میں بھاری مالیت کے طلائی زیورات چوری کر کے فرار ہوگئیں۔ واقعے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی جس میں چاروں خواتین کے چہرے واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

پولیس نے دکان کے مالک اسلم پرویز کی مدعیت میں نامعلوم خواتین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ دکان کے مالک نے بتایا کہ خواتین دکان سے جھمکے اور بالیاں کا ڈبہ چوری کر کے فرار ہوئی ہیں جس کی مالیت تقریباً 10 لاکھ روپے بنتی ہے۔

The post کراچی، قیوم آباد میں 4 خواتین نے جیولرز کی دکان سے 10 لاکھ کا سونا چرالیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SL2Iuj

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...