Urdu news

Friday, 2 August 2019

حکومت کی قوت خرید زیادہ تھی وہ جیت گئی، سراج الحق

 اسلام آباد /  لاہور:  امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ حکومت کی قوت خرید زیادہ تھی وہ جیت گئی۔

جمعے کے روز لاہور میں خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں نے مدینہ کی ریاست کے نام پر عوام کو دھوکا دیا۔ ملک کے مسائل کا حل صرف نظام مصطفیؐ کے نفاذ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بکاؤ مال ڈھونڈنے کیلیے الٹراساؤنڈ کر رہی ہے۔ ہمیں اللہ نے خریدو فروخت کے کھیل کا حصہ بننے سے بچا لیا۔ سینیٹ الیکشن میں کھیلے گئے کھیل سے پورا ایوان مشکوک ہو گیا ہے۔ قوم کے سامنے سب کے چہرے بے نقاب ہو گئے ہیں۔ ایسے لوگوں سے توقعات لگانا خود فریبی ہے۔

 

The post حکومت کی قوت خرید زیادہ تھی وہ جیت گئی، سراج الحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/334qqqh

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...