Urdu news

Tuesday, 27 August 2019

کراچی میں آج سے ہلکی و درمیانی بارشیں متوقع

کراچی: شہر قائد میں مون سون کے نئے سسٹم کی وجہ سے آج سے کراچی میں ہلکی و درمیانی بارشیں ہوسکتی ہیں۔

کراچی میں آج صبح ہی سے بادلوں نے ڈیرے جمائے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے موسم دلفریب ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج سے کراچی میں ہلکی و درمیانی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ مون سون کی بارشوں کاسلسلہ جمعہ کی دوپہر تک وقفے وقفے سے برقرار رہ سکتا ہے۔ جب کہ آج دن بھر مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات شاہد عباس کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والامون سون کا چوتھا سسٹم راجستھان بھارت سے گزشتہ روز سندھ میں داخل ہواتھا۔ مون سون سسٹم 20 ملی میٹر تک بارشوں کا سبب بن سکتا ہے۔

The post کراچی میں آج سے ہلکی و درمیانی بارشیں متوقع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Zznwe1

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...