Urdu news

Friday, 2 August 2019

کراچی پولیس نے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی        

کراچی: پولیس نے رئیس گوٹھ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے رئیس گوٹھ کے قریب موچکو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ بر آمد کی گئی منشیات میں 4 کلو چرس کے علاوہ  کرسٹل اور ہیروئن بھی شامل ہے۔

ایس ایس پی سٹی مقدس حیدر کے مطابق منشیات بلوچستان سے کراچی اسمگل کی جا رہی تھی، برآمد کی گئی منشیات کی مالیت لاکھوں روپے سے زائد ہے۔

ایس ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 2 ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھائے ہوئے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

The post کراچی پولیس نے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی         appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2GGxqzS

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...