Urdu news

Wednesday, 27 November 2019

گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کا فیصلہ موخر

 اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے گندم کی امدادی قیمت بڑھانے کا فیصلہ مجوزہ اضافے پر اختلاف پیدا ہونے کے بعد مؤخر کردیا۔

چند روز قبل اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) نے گندم کی امدادی قیمت میں 5 سال کے بعد 50 روپے فی من اضافے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس فیصلے کے بعد قیمت 1300 روپے سے بڑھ کر 1350 روپے فی من  ہوجاتی۔ تاہم کاشتکاروں کے نمائندوں نے پیداواری لاگت بڑھنے کے باعث مجوزہ اضافے ناکافی قرار دے دیا تھا۔

وزارت غذائی تحفظ و تحقیق کے ایک سینیئر اہلکار کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی آج ( جمعرات کو)  پھر اس معاملے کو زیرغور لائے گی کہ امدادی قیمت 1350 روپے ہی مقرر کی جائے یا پھر مزید بڑھا کر 1400 روپے فی من کردی جائے۔ عالمی سطح  پر گندم کی امدادی قیمت 1450 روپے فی من علاوہ ٹیکس ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں گندم کی پیداواری لاگت کا تخمینہ 1349.57 روپے فی من اور سندھ میں 1315.72 روپے فی من لگایا گیا تھا۔

The post گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کا فیصلہ موخر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/37D15Wu

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...