Urdu news

Thursday, 28 November 2019

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا افغانستان کا اچانک دورہ، افغانی صدرسے ملاقات

کابل: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں بگرام ایئرفیلڈ کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکی فوجیوں اور افغانستان کے صدر اشرف غنی کے ساتھ ملاقات کی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز افغانستان میں امریکا کے سب سے بڑے فضائی اڈے بگرام ایئر فیلڈ کا دورہ کیا اورامریکی فوجیوں سے ملاقات کی۔ دورے کے دوران امریکی صدر نے افغانستان کے صدر اشرف غنی  کے ساتھ بھی ملاقات کی۔

اس موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ طالبان کےساتھ امن مذاکرات کا آغازکردیا ہے۔ طالبان کے ساتھ معاہدے کے لیے بات چیت کررہے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا میرا کہنا ہے کہ جنگ بندی ضروری ہے اور وہ جنگ بندی نہیں چاہتے تھے لیکن اب وہ جنگ بندی چاہتے ہیں، مجھے یقین ہے یہ شاید اسی طرح کام کرے گا۔ صدر ٹرمپ نے کہا افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد 13 ہزار سے کم کرکے 8600 کرنے کا منصوبہ ہے۔

دوسری جانب طالبان رہنماؤں  نے بین الاقوامی نیوز ایجنسی رائٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ایک گروپ گزشتہ ہفتے کے آخر میں دوحا میں سینئر امریکی عہدیداروں کے ساتھ ایک بار پھر ملاقاتیں کررہاہے۔ وہ جلد باضابطہ امن مذاکرات دوبارہ شروع کرسکتے ہیں۔

امریکی صدر کاطیارہ جمعرات کی شام کو جب بگرام ایئرفیلڈ پر اترا تو ان کے ہمراہ وائٹ ہاؤس کے نیشنل سیکیورٹی (قومی سلامتی) کے مشیر رابرٹ او برائن اور سیکریٹ سروس ایجنٹس کے اہلکاروں کا مختصر گروپ بھی تھا۔ واضح رہے کہ امریکا کے صدر بننے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا افغانستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔

دورے کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ملاقات کی اور امریکی فوجیوں کو تھنکس گیونگ ڈنر سے قبل ٹرکی پیش کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے وہاں تعنیات کچھ امریکی فوجیوں کے ساتھ بات چیت کی اور ان کے ساتھ تصاویر بھی کھینچیں۔

The post امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا افغانستان کا اچانک دورہ، افغانی صدرسے ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/35IuwEU

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...