Urdu news

Friday, 29 November 2019

پاک فضائیہ کی ہاک آئی مشق تینوں ریجنل کمانڈز نے حصہ لیا

 اسلام آباد:  پاک فضائیہ کی ہاک آئی مشق کا انعقاد کیا گیا، مشق میں فضائیہ کے تمام جدید طیاروں نے حصہ لیا۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ نے ایک اعلیٰ سطح کی آپریشنل مشق کا انعقاد کیا۔اسلام آباد میں ہونے والی اس مشق میں تینوں ریجینل کمانڈز کے تمام آپریشنل ایئربیسز نے حصہ لیا۔

پاک فضائیہ کے تمام اقسام کے جنگی طیاروں، فورس ملٹی پلائیرز اور خصوصی دستوں نے مختصر وقت میں جارحانہ حکمتِ عملی کی بڑے پیمانے پر مشق کی جس کی ذریعے پاک فضائیہ کی جارحانہ صلاحیتوں کو جانچنے کا موقع ملا۔ ان مشقوں میں پاک فضائیہ کے پائیلٹ اورطیاروں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

The post پاک فضائیہ کی ہاک آئی مشق تینوں ریجنل کمانڈز نے حصہ لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/33z0CSb

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...