Urdu news

Friday, 29 November 2019

ٹی پی ایل ٹریکرز کی حصص عوام کو فروخت کرنے کی پیشکش

کراچی:  ٹی پی ایل کارپوریشن کے ذیلی ادارے ٹی پی ایل ٹریکرنے ایک ارب 40 کروڑ روپے کے سرمائے کے حصول کے لیے اولین عوامی پیشکش کرنے کافیصلہ کرلیاہے جس کے تحت ٹی پی ایل ٹریکرز 11کروڑ 57 لاکھ 19ہزار 500 حصص عوام کو فروخت کرنے کی پیشکش کرے گی۔

ٹی پی ایل کارپوریشن کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو بھیجے گئے مکتوب میں کہاگیاہے کہ کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ٹی پی ایل ٹریکرز کو اسٹاک ایکس چینج میں اندراج کرانے کی بھی منظوری دے دی ہے جس کے لیے کمپنی کی جانب سے ایس ای سی پی اور پی ایس ایکس کوباقاعدہ درخواست دی جائے گی۔

ٹی پی ایل کارپوریشن کے سی ایف او عدنان کھانڈ والانے ایکسپریس سے بات چیت کے دوران بتایاکہ ٹریکینگ بزنس کیلیے اگرچہ100 سے زائد کمپنیوں کو لائنسنس کااجرا ہوا ہے لیکن ٹی پی ایل ٹریکر کمپنی نے اپنے کاروبارکے دائرہ کار کو گاڑیوں کی ٹریکنگ سے وسعت دیتے ہوئے ’’انٹرنیٹ آف تھنگز‘‘ تک بڑھا دیا ہے جس سے کوئی بھی صارف کمپنی کہیں سے بھی اپنی سپلائی چین کے معاملات سے باخبر رہ سکے گی اور صارف کمپنیاں ٹریکر سینسرزکے ذریعے روزمرہ استعمال کی مشینری کی فیولنگ، استعمال ہونے اورخریدے جانے والے پانی کی درست مقدار سے آگاہ ہوسکیں گے۔

The post ٹی پی ایل ٹریکرز کی حصص عوام کو فروخت کرنے کی پیشکش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Y0lnEY

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...