Urdu news

Wednesday, 27 November 2019

اتفاقی گولی چلنے سے پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی:  سکھن تھانے میں اتفاقی گولی چلنے سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

کراچی کے علاقے سکھن تھانے میں اتفاقیہ گولی چلنے سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردی گئی جہاں متوفی کی شناخت کانسٹییل محمد فیصل کے نام سے کرلی گئی۔

ایس ایچ او سکھن عدیل شاہ نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والا نوجوان صبح تھانے سے ڈیوٹی پرروانہ ہو رہا تھا کہ اسی دوران وہ پولیس اہلکار فیصل واش روم کی جانب گیا جہاں محمد فیصل سے ایس ایم جی سے اتفاقیہ طور پر گولی چل گئی ماتھے پر گولی لگنے سے پولیس اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گیا،متوفی پولیس اہلکار شاہ لطیف ٹاؤن کا رہائشی تھا پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کردی۔

The post اتفاقی گولی چلنے سے پولیس اہلکار جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/33qg2Ih

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...