حمل:
21مارچ تا21اپریل
آپ اپنی تیز مزاجی اور جلد بازی کی وجہ سے اہم امور کے بارے میں نہ صرف اندازے قائم کر سکتے ہیں، محض آپکی اس جذباتیت کے سبب بعض اہم چانسز ضائع ہو سکتے ہیں۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
آپکی وہ سکیم کامیاب ہو سکتی ہے جو کہ آپ کئی عرصہ سے بنا رہے تھے آپکا دوست بھی آپ کو فائدہ پہنچا سکتا ہے، سیاسی اور سماجی کام کرنے والے حضرات بھی بہت کچھ حاصل کر سکیں گے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون
اپنی صحت کا خصوصی خیال رکھیں اور راہ چلتے یا گاڑی چلاتے ہوئے زیادہ محتاط رہیں، کسی مخالف کے ساتھ جھگڑا نہ کریں تاکہ متوقع حادثہ ٹل جائے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی
اپنے شریک حیات سے ہر معاملے میں تعاون کرتے رہئے، یہ عرصہ آپ کی دیرینہ خواہشات کو پورا کر سکتا ہے، اپنے اخراجات حتی الامکان گھٹا دیجئے تاکہ کچھ رقم جمع ہو سکے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست
آپ پہلے بھی بھروسے ہی بھروسے میں بہت زیادہ نقصان اٹھا چکے ہیں، عقلمندی کا تقاضا تو یہ ہے کہ جس راہ پر ایک بار ٹھوکر لگے دوبارہ اسے منزل تک پہنچنے کا ذریعہ ہی نہ بنایا جائے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
ملازمت کریں یا کاروبار دونوں ہی صورتوں میں کامیاب ہو سکتے ہیں، گھریلو زندگی خوشگوار ہو سکتی ہے، گھریلو ماحول کو خوشگوار رکھنے کیلئے کسی بھی فرد سے اختلاف نہ کریں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
آپ اپنی غلطیوں کی وجہ سے جو نقصانات گزشتہ کر چکے ہیں، ان کی تلافی بہت حد ہو سکتی ہے، ترقی کی حقیقی منزل تک پہنچنے کے لئے آپ کو نئی راہیں مل سکتی ہیں۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
اختلافات ختم ہو سکتے ہیں جنہوں نے گزشتہ آپ کو انتہائی پریشان کئے رکھا تھا، آپ بھی ماضی کے ان اذیت ناک واقعات کو بھلا کر شریک حیات کو ہر طرح اطمینان کرتے رہئے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر
اپنی تمام تر توجہ تعلیم ہی پر مرکوز رکھیں، اچھے نتائج برآمد ہو سکتے ہیں، یہ عرصہ آپ کے مستقبل کو انتہائی درخشاں بنانے کے سلسلے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری
آپ خواہ کسی بھی قسم کا کاروبار کرتے ہوں نتائج بفضل خدا بہتر برآمد ہو سکتے ہیں، نہ صرف کاروبار وسعت اختیار کر سکتا ہے بلکہ آمدنی میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری
بسلسلہ جائیداد بھی آپ اپنے بنائے ہوئے پروگرام کو عملی شکل دے سکیں گے، اپنے شریک حیات سے ہر معاملے میں تعاون کرتے رہئے تاکہ انہیں شکایت کا موقعہ ہی نہ مل سکے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
اگر آپ اپنے گھریلو حالات درست کرنے کی صلاحیت خود میں نہیں پاتے تو پھر کسی بزرگ روحانی کی مدد حاصل کر لیں، ملازمت میں بھی گڑ بڑ ہو سکتی ہے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2wECHGy
No comments:
Post a Comment