Urdu news

Thursday, 28 May 2020

میڈیا پر قومی تشخص اور سماجی اقدار کو فروغ دیا جائے، صدر مملکت

اسلام آباد: صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ میڈیا قومی تشخص اور سماجی اقدار کو فروغ دینے میں ضروری کردار ادا کرے تاہم صحت، تعلیم اورخواتین کے وراثتی حقوق جیسے مسائل پر شعوراجاگر کرنے پربھی زیادہ توجہ مرکوزکی جائے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز اور معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سوشل میڈیا بھی دور حاضر میں تبدیلی کااہم عنصر بنا ہے، قومی جذبے اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلیے سوشل میڈیا کے مثبت کردار کو بروئے کار لانا وقت کی ضرورت ہے۔

The post میڈیا پر قومی تشخص اور سماجی اقدار کو فروغ دیا جائے، صدر مملکت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3c9xaq9

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...