Urdu news

Thursday, 28 May 2020

کراچی کے سرکاری اور نجی اسپتالوں کے کورونا وارڈ مریضوں سے بھر گئے

 کراچی: شہر قائد کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں قائم کورونا وارڈز مریضوں سے بھر گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ میں جیسے جیسے کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے ویسے ویسے سرکاری اسپتال بھی بھرتے جارہے ہیں، کراچی کے کئی سرکاری اور نجی اسپتالوں نے کورونا کے مزید مریض داخل کرنے سے معذرت کرلی ہے اور اسپتال انتظامیہ کورونا کے مریضوں کو واپس بھیجنے پر مجبور ہوگئی ہے۔

اس وقت سول اسپتال میں 58 بیڈز اور 12 وینٹی لیٹرز پر مریض زیر علاج ہیں، ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس 15 وینٹی لیٹرز اور 50 بیڈز پر مریض زیر علاج ہیں، اسی طرح انڈس اسپتال میں 28 بیڈز اور 15 وینٹیلیٹرز پر مریض زیر علاج ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں سندھ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے اور یہاں مصدقہ مریضوں کی تعداد 24 ہزار 206 ہوگئی ہے۔

The post کراچی کے سرکاری اور نجی اسپتالوں کے کورونا وارڈ مریضوں سے بھر گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3dbwa5Y

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...