Urdu news

Thursday, 28 May 2020

پاکستان کے راستے افغان بھارت ٹرانزٹ ٹریڈ جزوی بحال

لاہور: کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد پاکستان کے راستے افغان بھارت ٹرانزٹ ٹریڈ بھی جزوی طورپر بحال ہو گئی۔

گزشتہ روز افغان ملیٹھی اور دیگر مصالحہ جات کا ایک ٹرک واہگہ بارڈر کے راستے بھارت بھیجا گیا۔کسٹم ذرائع کے مطابق آئندہ 2سے 3روز میں افغان خشک میوہ جات کے مزید تین، چار ٹرک بھارت جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین تجارت کا سلسلہ اس وقت سے منقطع ہے جب بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی تھی تاہم افغان ٹرانزٹ ٹریڈ جاری تھی جسے کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند کیا گیا تھا۔افغان میوہ جات اور مصالحوں کی ایکسپورٹ بند ہونے سے بھارت میں نہ صرف ان اشیا کی قلت شروع ہوگئی تھی بلکہ قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا تھا۔

 

The post پاکستان کے راستے افغان بھارت ٹرانزٹ ٹریڈ جزوی بحال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3dcYk0H

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...