Urdu news

Monday, 1 June 2020

کراچی طیارہ حادثے میں جھلسنے والی 12 سالہ گھریلو ملازمہ دم توڑ گئی

طیارہ حادثے میں جھلسنے والی 12 سالہ گھریلو ملازمہ ناہیدہ دوران علاج دم توڑ گئی ہے۔

سول اسپتال کراچی کے برنس وارڈ کے سربراہ کے مطابق طیارہ حادثے کی زد میں آنے والی 12 سالہ ناہیدہ کا جسم 59 فیصد جھلس چکا تھا، اسپتال میں ناہیدہ کا ہر ممکن علاج کیا گیا لیکن وہ جانبر نہیں ہوسکی تاہم باقی 2 ملازمائیں زیر علاج ہیں ان کی حالت بہتر ہیں۔

ناہیدہ ملیر کے جام کنڈہ گوٹھ کی رہائشی تھی۔ ناہیدہ ان گھروں میں جزوقتی کام کرتی تھی جن پر پی آئی اے کا طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا۔ 22 مئی کو ناہیدہ اپنی دیگر ساتھیوں عزیزہ اور ماریہ کے ہمراہ کام ختم کرکے معمول کے مطابق گھر واپس جانے کے لیے مزید کچھ ملازماؤں کا انتظار کررہی تھی کہ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ ناہیدہ اور اس کی دو ساتھی حادثے میں جھلس گئے گئے تھے۔

The post کراچی طیارہ حادثے میں جھلسنے والی 12 سالہ گھریلو ملازمہ دم توڑ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3gGOdDn

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...