Urdu news

Friday, 28 August 2020

ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.14 فیصد کی معمولی کمی

ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.14 فیصد  کی معمولی کمی  واقع ہوئی ہے اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 8.39 فیصد رہی ہے. 

وفاقی ادارہ شماریات  کی جانب سے قیمتوں کے حساس اعشاریہ سے متعلق مہنگائی کے حوالے سے  جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق  گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.14 فیصد کمی  واقع ہوئی ہے، جب کہ پچھلے ایک ہفتے میں چینی 96 پیسے فی کلو سستی ہوئی اورچینی کی اوسط قیمت 96.07 سے کم ہوکر 95.11 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ  ایک ہفتے میں 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ٹماٹر 3 روپے اور پیاز 2 روپے فی کلو مہنگے ہوئے، جب کہ آلو، دال مسور، دال چنا، دال مونگ اور دال ماش بھی مہنگی ہوئی ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 11اشیائے ضروریہ سستی ہوئی ہیں، گزشتہ ایک ہفتے میں  آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 4 روپے سستا ہوا، چکن برائلر زندہ مرغی 9 روپے فی کلو اور ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 23 روپے سستا ہوا، لہسن، دہی، تازہ دودھ اور انڈوں کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے، جب کہ گزشتہ ہفتے کے دوران 28 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

The post ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.14 فیصد کی معمولی کمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/34GyEIc

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...