Urdu news

Saturday, 29 August 2020

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے تیزی کا رحجان غالب رہا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر تیزی کا رحجان غالب رہا۔

پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ سرپلس میں تبدیل ہونے اور ایکسٹرنل اکاونٹ بحران ختم ہونےکی اطلاعات نے سرمایہ کاری کے تمام شعبوں کا اعتماد بڑھایا جب کہ عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کی مستقبل میں معیشت کی بہتری کی پیشگوئیاں بھی مارکیٹ کی سرگرمیوں پراثرانداز ہوئیں۔

اسٹیٹ بینک کی روشن پاکستان اسکیم سے ترسیلات زر کی آمد مزید بڑھنے کی توقعات جیسے عوامل نے کیپیٹل مارکیٹ کے گراف کو بلندی کی جانب گامزن کیا۔ ہفتے وار کاروبار کے دوران سرمایہ کاروں نےپر اعتماد انداز میں آئل گیس ایکسپلوریشن، سیمنٹ، اسٹیل سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے زیادہ دلچسپی لی

ہفتے وار کاروبار میں تیزی سے انڈیکس کی 41000 پوائنٹس کی نفسیاتی دوبارہ بحال ہوگئی، ہفتے کے 5روزہ کاروبار میں 4 سیشنز میں تیزی لیکن شہر میں طوفانی بارشوں کے بعد انٹرنیٹ موبائل فونز اور لینڈ لائنز کی خدمات معطل ہونے سے اختتامی ایک سیشن میں مندی رہی۔

مجموعی طور پر تیزی کے سبب حصص کی مالیت میں2کھرب 49ارب 11کروڑ 8لاکھ 39ہزار 166روپے کا نمایاں اضافہ ہوا جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بھی بڑھ کر 76کھرب 10ارب 31کروڑ 75لاکھ 59ہزار 674روپے ہوگیا۔ہفتے وار کاروبار میں کے ایس ای 100 انڈیکس1434.63  پوائنٹس بڑھ کر 41056.22 پوائنٹس پربند ہوا جبکہ کےایس ای 30انڈیکس 566.93 پوائنٹس بڑھ کر 17695.40 پوائنٹس پربند ہوا، کے ایم آئی 30انڈیکس 1597.60 پوائنٹس بڑھ کر 65322.37 پوائنٹس پربند ہوا اور کے ایم آئی پی ایس ایکس انڈیکس 777.25 پوائنٹس بڑھ کر 20270.30 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

The post پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے تیزی کا رحجان غالب رہا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3hIArAm

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...