Urdu news

Friday, 28 August 2020

سوات اور اپر کوہستان میں بارش نے تباہی مچادی؛ سیلابی ریلے میں بہہ کر 14 افراد جاں

سوات اور اپر کوہستان میں موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور سیلابی ریلے میں بہہ کر 14 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ 12 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔

سوات اور اپر کوہستان میں موسلادھار بارش نے تباہی مچادی۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق سوات کی تحصیل مدین کے علاقوں شاہگرام اور تیرات میں سیلابی ریلا خواتین اور بچوں سمیت 24 افراد کو بہا لے گیا، امدادی ٹیموں نے 8 زخمیوں سمیت 12 افراد کو ریسکیو کرلیا جبکہ لاپتہ 6 افراد کی تلاش جاری ہے۔

سیلابی ریلے سے 45 گھروں، 2 اسکولوں اور 4 پلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، درجنوں گاڑیاں بھی پانی میں بہہ گئیں۔ اپر کوہستان میں سیلابی ریلوں سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے، 25 مکان تباہ ہوگئے، ضلعی انتظامیہ کوفوری سروے کی ہدایت کردی گئی۔

وزیر اعلیٰ محمود خان نے سیلاب سے نقصانات پرافسوس کا اظہار کیا اور انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنےکاحکم دیا، متاثرین کے لئے عارضی رہائش کا بندوبست کرنےکی ہدایت بھی کی۔

The post سوات اور اپر کوہستان میں بارش نے تباہی مچادی؛ سیلابی ریلے میں بہہ کر 14 افراد جاں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3luBKoP

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...