Urdu news

Friday, 28 August 2020

پی ٹی اے کی ٹک ٹاک کو بھی غیر اخلاقی اور نفرت انگیز مواد کو فوری ہٹانے کی ہدایات

 اسلام آباد: پی ٹی اے نے یو ٹیوب کے بعد ٹک ٹاک سے بھی فحش، غیر اخلاقی و نامناسب مواد سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے یو ٹیوب کے بعد ٹک ٹاک سے بھی فحش، غیر اخلاقی و نامناسب مواد  سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے، اس حوالے سے پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس پلیٹ فارم پر موجود مواد کے حوالے سے معاشرے میں بڑھتے ہوئے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئےچیئرمین پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کی سینئر مینجمنٹ کے ساتھ آن لائن ملاقات کی ہے۔

اعلامیے کے مطابق اس پلیٹ فارم کی جانب سے غیر اخلاقی مواد کو ہٹانے کے حوالے سے کی گئی حالیہ کاوشوں کا اعتراف کر تے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے نے  کہا کہ مواد کی نگرانی کے حوالے سے اعتدال پسند اور مضبوط حکمت عملی وضع کی جائے تاکہ پاکستان میں غیر قانونی مواد قابل رسائی نہ ہو سکے

The post پی ٹی اے کی ٹک ٹاک کو بھی غیر اخلاقی اور نفرت انگیز مواد کو فوری ہٹانے کی ہدایات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2YELiUg

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...