Urdu news

Sunday, 30 August 2020

میں نہیں چاہوں گی کہ میرے بچے ’میڈز‘ پالیں، سارہ خان

 کراچی: پاکستانی ٹی وی کی مقبول اداکارہ سارہ خان کا کہنا ہے کہ میں نہیں چاہوں گی کہ میرے بچے میڈز پالیں اور میں اپنے بچوں کی پرورش خود کروں گی۔

پاکستان کی خوبرو اوراپنی اداکاری اور مسکراہٹ سے مداحوں کومحظوظ کرنے والی اداکارہ سارہ خان سے ایک شوکے دوران پوچھا گیا کہ وہ اپنے بچوں کی پرورش کیسے کریں گی جس پرانہوں نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کی پرورش بالکل ویسے ہی کریں گی جیسے ان کی والدہ نے کی تھی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ نہیں چاہیں گی کہ ان کے بچوں کی پرورش میڈز (آیا) کے ہاتھوں ہوں، کیونکہ اگر ان کی میڈز بچوں کوپالیں گی تو فطری طور پر بچے ویسی ہی عادتیں سیکھیں گے۔ میں اپنے بچوں کوایک بہترانسان بناؤں گی تاہم وہ زندگی میں وہ سب کچھ کریں گے جو وہ کرنا چاہتے ہیں۔

View this post on Instagram

Sarah is too cute 😭💘 - @sarahkhanofficial #sarahkhan

A post shared by Sarah Khan (@onlyforsarah) on

واضح رہے کہ اداکارہ گزشتہ ماہ ہی گلوکار فلک شبیر کے ہمراہ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔

The post میں نہیں چاہوں گی کہ میرے بچے ’میڈز‘ پالیں، سارہ خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2QBgNu9

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...