Urdu news

Tuesday, 1 December 2020

ون ڈے کرکٹ؛ کوہلی نے تیزترین 12 ہزاررنزبنا کرسچن ٹنڈولکرکو پیچھے چھوڑدیا

 لاہور: بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ایک اورسنگ میل عبور کرلیا۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ایک اورسنگ میل عبورکرلیا۔ ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 12 ہزار رنز مکمل کرکے سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا۔ کوہلی نے 242 اننگز میں جبکہ ٹنڈولکر نے 300 اننگزمیں 12ہزار رنز بنائے۔

اس فہرست میں رکی پونٹنگ 314 اننگزکے ساتھ تیسرے نمبرپرہیں۔ سنگا کارا نے 336 اننگز کھیل کر12 ہزار رنز بنائے جبکہ جے سوریا نے یہ اعزاز پانے کے لیے 379 اننگز کھیلنے کے بعد ریکارڈ بک میں نام درج کرایا۔

کوہلی تیز ترین 9، 10 اور11 ہزاررنزبنانے کا کارنامہ بھی انجام دے چکے ہیں۔ بھارتی کپتان نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں 12 ہزار رنز کا پہاڑ عبورکیا۔

The post ون ڈے کرکٹ؛ کوہلی نے تیزترین 12 ہزاررنزبنا کرسچن ٹنڈولکرکو پیچھے چھوڑدیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/36ua26c

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...