Urdu news

Monday, 28 December 2020

محمد رضوان اور فہیم اشرف کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، یونس خان

قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے اور فہیم اشرف ایک آل راؤنڈر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

مائونٹ مانگونئی ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان اور قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہا کہ ٹاپ آرڈر سے رنز نہیں ہوئے لیکن انہوں نے کریز پر وقت ضرور گزارا، فہیم اشرف کے لیے اسٹیج تیار تھا، جب وہ کریز پر پہنچے تو 50 اوورز ہو چکے تھے، ٹاپ آرڈر میں ‏ایک اچھی پارٹنر شپ ہو جاتی تو صورتحال مختلف ہوتی۔

سابق کپتان نے کہا کہ کھیل کے دوسرے روز شان مسعود کا آؤٹ ہونا  پاکستان ٹیم کی بدقسمتی  رہی، ‏میچ کے تیسرے روز ناٹ آؤٹ سیٹ بیٹسمین  کھیل رہے ہوتے تو بہت فائدہ ہوتا،پارٹنر شپ لگنے سے دوسری ٹیم پر دباؤ ہوتا ہے،اگر اننگز میں 100 رنز کی 2سے 3 پارٹنر شپ ہو جائیں تو بہت فائدہ ہوجاتا ہے، نیوزی لینڈ کی اننگز میں بھی اسی طرح ہوا، انہوں نے ایک لمبی اور دو چھوٹی چھوٹی پارٹنر شپ لگائیں اور 400 سے زائد رنز بنالیے۔

یونس خان نے کہا کہ ‏محمد رضوان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، وکٹ کیپر بیٹسمین انگلینڈ میں بھی اچھا کھیلے، ان کی آج کی اننگز بالکل مختلف تھی، ‏محمد رضوان ایک میچور اور سنئیر پلئیر کے روپ میں نظر آ رہے ہیں، اسی طرح کھیلتے رہے تو پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا،  کپتان کی اپنی کارکردگی بہت  اہمیت رکھتی ہے، ذاتی پرفارمنس اچھی ہو تو فیلڈ میں فیصلے بھی بہتر ہوتے ہیں۔

یونس خان نے کہا کہ ‏فہیم اشرف ایک آل راؤنڈر کا کردار ادا کر رہے ہیں، امید ہے کہ عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھیں گے، ‏ان کے کھیل میں بہتری آرہی ہے، وہ اچھے باؤلنگ آل راؤنڈر  بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

The post محمد رضوان اور فہیم اشرف کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، یونس خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/38FPxmH

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...