Urdu news

Saturday, 26 December 2020

پاک فضائیہ کا دوسرا سی ون تھرٹی طیارہ نائیجر کے سیلاب زدگان کے لیے امدادی سامان لے کر نیامے پہنچ گیا

لاہور: پاک فضائیہ کا دوسرا سی ون تھرٹی طیارہ نائیجر کے سیلاب زدگان کے لئے امدادی سامان لے کر نیامے پہنچ گیا۔ 

حکومتِ پاکستان کی خصوصی ہدایات پر پاک فضائیہ کا دوسرا سی ون تھرٹی طیارہ نائیجر کے سیلاب زدگان کے لئے امدادی سامان لے کر نیامے پہنچ گیا۔ دونوں طیاروں نے برادر ملک کے لیے 34,000 پونڈ سے زائد امدادی سامان پہنچایا، نائیجر کے نگران وزیرِ خارجہ اور فوجی معززین نے طیارے اور اس کے عملے کا استقبال کیا۔

اس موقع پر پاکستان کے سفیر احمد علی سروہی نے مشکل کی اس گھڑی میں دونوں ممالک کے مابین قائم باہمی اعتماد اور ہم آہنگی کے تاریخی رشتے کو اجاگر کیا۔

The post پاک فضائیہ کا دوسرا سی ون تھرٹی طیارہ نائیجر کے سیلاب زدگان کے لیے امدادی سامان لے کر نیامے پہنچ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3pvBVBr

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...