Urdu news

Sunday, 27 December 2020

پی ڈ ایم کا اسٹیج پنجاب دشمن پارٹیوں کی آماجگاہ ہے، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا اسٹیج پنجاب دشمن پارٹیوں کی آماجگاہ ہے۔

وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آدھی آبادی پنجابی ہے، پی ڈ ایم کا اسٹیج پنجاب دشمن پارٹیوں کی آماجگاہ ہے، نام نہاد نیشلسٹ اربوں روپیہ ڈکارکے اپنے لوگوں کو دھوکہ دینے کیلئے پنجاب کو گالی دیتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ دس سالوں سے بلوچستان کواوسطاً 400 ارب روپیہ ہرسال ٹرانسفرہوتا ہے ایک کروڑکی آبادی ہے یہ پیسہ کہاں گیا؟

The post پی ڈ ایم کا اسٹیج پنجاب دشمن پارٹیوں کی آماجگاہ ہے، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/34LmrkU

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...