Urdu news

Sunday, 27 December 2020

رینجرز اہلکاروں کی رشوت کے جرم میں برطرفی کیخلاف اپیل خارج

 کراچی: سپریم کورٹ نے رینجرز کے 2 اہلکاروں کی رشوت اور مالی بدعنوانی کے الزام سے متعلق اپیل خارج کردی۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں  چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس قاضی محمد امین احمد پر مشتمل ڈویژنل بینچ کے روبرو رینجرز کے 2 اہلکاروں کی رشوت اور مالی بد عنوانی کے الزام کیخلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے رینجرز اہلکاروں سب انسپکٹر امجد اور حوالدار رمضان کی اپیل خارج کردی۔ سب انسپکٹر امجد پر 90 ہزار روپے رشوت لینے پر محکمہ نے نکال دیا تھا۔ حوالدار رمضان کو 9 لاکھ روپے مالی بدعنوانی کرنے پر محکمہ سے نکال دیا تھا۔

The post رینجرز اہلکاروں کی رشوت کے جرم میں برطرفی کیخلاف اپیل خارج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/37SQ8Cv

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...