Urdu news

Sunday, 30 May 2021

ایل پی جی 20 روپے مہنگی، فی کلو قیمت 110 ہو گئی

 لاہور:  ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، ایل پی جی فی کلو قیمت 20 روپے بڑھ گئی ہے۔

چیئرمین ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ  ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں 20 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت فی کلو ایل پی جی 90 سے بڑھ کے 110 روپے ہو گئی ہے، گھریلو سلنڈر 200 روپے ،کمرشل 900 روپے مہنگا ہوا ہے ، اب گھریلو سلنڈر 1062 کی جگہ 1298 میں فروخت ہوگا، کمرشل سلنڈر 4086 کی جگہ 4994  میں فروخت ہو گا۔

عرفان کھوکھر نے کہا کہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ زمینی راستے سے ایل پی جی کی رسد کا کم ہونا ہے۔  وزارت پٹرولیم اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے، آئندہ اجلاس میں اہم فیصلے کریں ہڑتال پر جا سکتے ہیں۔

The post ایل پی جی 20 روپے مہنگی، فی کلو قیمت 110 ہو گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/34yhewg

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...