Urdu news

Friday, 28 May 2021

فضل الرحمان کا کندھا ہر انتشار کیلئے حاضر ہوتا ہے، فوادچوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کشتی بھنور میں ہے اگراس سے نکلے تو فضل الرحمان کا کندھا تو ہر انتشار کیلئے حاضر ہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اپوزیشن کو اکٹھا کرنے کی بجائے پہلے اپنی جماعت ن لیگ کو اکٹھا کرنے پردھیان دیں، ان کی کشتی بھنور میں ہے اور اگراس سے نکلے تو مولانا فضل الرحمان کا کندھا تو ہر انتشار کے لئے حاضر ہی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سنجیدہ ہو تو الیکشن اصلاحات پر بات کرنے کے لئے پی ڈی ایم جیسے چوں چوں کے مربے کی بجائے پارلیمانی لیڈرز بات کریں۔

The post فضل الرحمان کا کندھا ہر انتشار کیلئے حاضر ہوتا ہے، فوادچوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3urxz0h

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...