Urdu news

Friday, 28 May 2021

لائسنس کیس؛ ایک پائلٹ اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے دو افسران گرفتار

 کراچی: مشتبہ پائلٹس لائسنس اجراء کے حوالے سے ایف آئی اے تحقیقات میں بڑی پیش رفت ہوگئی، کارپوریٹ کرائم سرکل نے ایک پائلٹ اورسول ایوی ایشن اتھارٹی کے دوافسران گرفتارکرلیے۔

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے مقدمے میں گرفتارملزمان کے ساتھ ساتھ 29 افراد کو نامزد کیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق گرفتار ملزمان میں پائلٹ ملک عابد حسین، سینئر جوائنٹ لائسنسنگ برانچ ڈائریکٹر فیصل انصاری شامل ہیں، گرفتار تیسرا ملزم سی اے اے لائسنسنگ برانچ کا سینئرسپرنٹنڈنٹ عبدالرئیس ہے۔ نامزد دیگرملزمان میں اسکینڈل کا مرکزی ملزم سیدعدیل آفتاب،ایڈمن برانچ کے دواسسٹنٹ شامل ہیں۔

قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر مبنی لائسنسز حاصل کرنے والے 25 پائلٹس بھی شامل ہیں۔ سی اے اے کے ملوث افسران و اہلکاروں نے مبینہ رقم کے عوض پائلٹس کی معاونت کی۔

سپریم کورٹ کے احکامات پر قائم بورڈ آف انکوائری کی رپورٹ پر ایف آئی اے تحقیقات جاری ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق اسکینڈل کی تحقیقات میں پہلی بار ایک پائلٹ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مقدمے میں درج پائلٹس کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیے گئے ہیں۔

The post لائسنس کیس؛ ایک پائلٹ اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے دو افسران گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fVg2Iq

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...