Urdu news

Sunday, 30 May 2021

کراچی سینٹرل میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا

 کراچی:  سخی حسن ہائیڈرینٹ کی جبری بندش کے بعد کراچی سینٹرل میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا یہاں بحران کا شکار علاقوں کو آن لائن ٹینکر سروس معطل ہونے کے بعد ٹینکر مافیا کی گرفت مضبو ط ہو گئی ۔

آن لائن سروس کے زریعے   ایک ہزار روپے میں ملنے والا 1000گیلن کا ٹینکر 2500 روپے میں فروخت ہونے لگا جبکہ ڈپٹی کمشنر وسطی اور واٹر بورڈ کے مابین اختلافات بھی شدت اختیار کر گئے  ہیںڈپٹی کمشنر نے صبح 8 سے رات 8 بجے تک ہائیڈرینٹ کھولنے کی اجازت دیدی  ہے مگر واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ ان اوقات میں وہ پانی کہاں سے لاکر ٹینکرز کو فراہم کریں واٹر بورڈ نے سخی حسن  ہائیڈرینٹ کیلیے آپریشنل ٹائم رات 9سے 3بجے  مقرر کر رکھا ہے  نیپا ، اسٹیل ٹاؤن، صفورا، بلدیہ ٹاؤن ، اور منگھوپیر ہائیڈریٹ 3کروڑ کی ابادی کے شہر کی شکایات کے ازالے کے لیے ناکافی ہیں ۔

The post کراچی سینٹرل میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SBK63T

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...