Urdu news

Thursday, 27 May 2021

اسلام آباد ایئرپورٹ پر دو کلو ہیروئن قطر اسمگلنگ کی کوشش ناکام

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف نے منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

حکام کےمطابق دوحہ قطر جانے والی پی آئی اے کی پرواز نمبر pk287 کی بریفنگ جاری تھی کہ گجرات سے تعلق رکھنے والا اسجد علی نامی مسافر سامان کے ہمراہ سفر کے لیے ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ڈیپارچر لاؤنج پہنچا ۔

اے این ایف کے عملے نے اس کے سامان کی تلاشی لی تو مسافر کے ٹرالی بیگ کی تہوں میں پیکنگ مٹیریل کے ساتھ چھپائی گئی دو کلو ہیروئن برآمد ہوئی ۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے سامان و ہیروئن سمیت مسافر کو تحویل میں لیکر مزید تفتیش کے لیے اے این ایف سیل منتقل کردیا جہاں ملزم سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

The post اسلام آباد ایئرپورٹ پر دو کلو ہیروئن قطر اسمگلنگ کی کوشش ناکام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3yJu0pk

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...