Urdu news

Tuesday, 1 June 2021

وزیر تعلیم شفقت محمود کورونا سے صحت یاب

اسلام آباد: وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے۔

وزیرتعلیم شفقت محمود نے اپنے صحت یاب ہونے کی خبر ٹوئٹر پر دیتے ہوئے کہا اللہ کے فضل و کرم سے میں کورونا سے مکمل صحت یاب ہوگیا ہوں، میرے گزشتہ دونوں ٹیسٹ منفی آئے ہیں، آج سے دوبارہ کام پر واپس آرہا ہوں۔

وزیرتعلیم نے مزید کہا کورونا سے جلد صحت یابی بلاشبہ ویکسین کے باعث ہی ممکن ہوئی، کورونا ویکسین واضح طور پر کام کرتی ہے اور اس خوفناک بیماری کے خلاف بہترین دفاع ہے۔

واضح رہے کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس آج ہو گی، وزیر تعلیم شفقت محمود اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں بورڈ امتحانات سے متعلق حتمی فیصلہ ہوگا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں تمام تعلیمی اداروں کو کھولنے سے متعلق بھی اہم فیصلہ ہوگا۔

The post وزیر تعلیم شفقت محمود کورونا سے صحت یاب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3uFBmqD

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...