Urdu news

Saturday, 26 June 2021

محمد علی کا نواسہ بھی باکسر بن گیا

نیویارک: محمد علی کے نواسے نیکو علی والش بھی باکسر بن گئے۔

سابق عالمی ہیوی ویٹ باکسر محمد علی کے نواسے نیکو علی والش نے پرو باکسنگ کے لیے باب آروم کی کمپنی سے معاہدہ کرلیا، ان کی پہلی پروفیشنل فائٹ 14 اگست کوطے کی گئی ہے۔

20 سالہ مڈل ویٹ باکسر علی والش کی والدہ رشیدہ علی والش ہیں اور ان کے والد کا نام روبرٹ والش ہے اس موقع پر علی نے کہا کہ ٹاپ رینک سے معاہدہ میرے خوابوں کی تعبیر ہے، میں اپنے نانا کی طرح دنیائے باکسنگ میں نام کمانا چاہوں گا، یہ بڑی ذمہ داری ہے اور میں اسے قطعی ہلکا خیال نہیں کرتا۔

 

The post محمد علی کا نواسہ بھی باکسر بن گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2U8knAF

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...