Urdu news

Tuesday, 27 July 2021

جی ایس پی پلس اسٹیٹس خاتمے کے متعلق بھارتی رپورٹس بے بنیاد قرار

 اسلام آباد: پاکستان نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے خاتمے سے متعلق بھارتی میڈیا کی رپورٹس کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے یورپی یونین کی ڈس انفولیب نے اسے عالمی سطح پر پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں ملوث قرار دیا،وہ دنیا بھر میں بے نقاب ہونے کے باوجود پاکستان کے خلاف بے بنیاد افواہیں پھیلانے میں مصروف ہے جواس کے نفرت انگیز منصوبوں کی عکاسی ہے۔

انھوں نے کہا پاکستان جی ایس پی پلس کے حوالے سے 27 عالمی کنوینشنز پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہے۔ فی الوقت یورپی پارلیمان موسم خزاں تک تعطیلات پر ہے،جس کے باعث اپریل سے بات چیت نہیں ہوئی۔

The post جی ایس پی پلس اسٹیٹس خاتمے کے متعلق بھارتی رپورٹس بے بنیاد قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3f2KkJL

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...