اسلام آباد: تھانہ شمس کالونی کے علاقے میں چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی، بھابھی اور بھتیجے کو قتل کر ڈالا۔
پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں وکالت کرنے والے وقاص نامی غیر شادی شدہ نوجوان نے اپنے بڑے بھائی، بھابھی اور بھتیجے کو اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تہرے قتل کی وجہ گھریلو تنازعہ بتایا جارہا ہے، ملزم وقاص جو کہ اسلام آباد کا وکیل بتایا جارہا ہے موقع سے فرار ہوچکا ہے جس کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے اور علاقہ کی ناکہ بندی بھی کی گئی ہے۔
The post اسلام آباد میں وکیل نے بھائی، بھابھی اور بھتیجے کو فائرنگ کرکے ماردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3zDTe8l
No comments:
Post a Comment