Urdu news

Monday, 23 August 2021

اٹک، کنویں میں زہریلی گیس سے بچے سمیت 3 افراد جاں بحق

اٹک: شین باغ میں کنویں میں زہریلی گیس سے بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اٹک کے علاقے شین باغ میں کنویں میں زہریلی گیس سے بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق 8 سالہ سفیان علی گھر کے کنویں میں جا گرا، اسے نکالنے کیلیے اس کا چچا 33سالہ ماجد علی کنویں میں اترا تو وہ بھی بیہوش ہوگیا، اس کے بعد گلزار احمد بھی کنویں میں اترا اور بیہوش ہو گیا۔

ریسکیو 1122  تینوں افراد کو کنویں سے نکال کر ڈسٹرکٹ اسپتال اٹک پہنچایا جہاں انھیں ڈاکٹرز نے مردہ قرار دیدیا۔

The post اٹک، کنویں میں زہریلی گیس سے بچے سمیت 3 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3mpRJr5

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...