Urdu news

Thursday, 26 August 2021

سندھ حکومت کا 9 ویں سے 12ویں کلاس کے طلبا کی ویکسینیشن کا فیصلہ

کراچی: محکمہ صحت سندھ نے 9 ویں سے  12ویں کلاس تک کے طلبا کی ویکسینیشن کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے 9 ویں کلاس سے لے کر 12 ویں کلاس تک کے طلبہ و طالبات کی ویکسینیشن کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے ڈی جی ہیلتھ سندھ نے ضلعی افسران کو 6 روزہ پلان بنانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: یکم ستمبر سے 17 سال کی عمر کے طلبہ کی ویکسینیشن شروع کرنے کا اعلان

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ ڈاکٹر ارشاد میمن کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت سندھ کا عملہ تمام نجی و سرکاری اسکول و کالجز میں جا کر طلبہ و طالبات کی ویکسینیشن کرے۔

 

The post سندھ حکومت کا 9 ویں سے 12ویں کلاس کے طلبا کی ویکسینیشن کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gBVDcv

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...