Urdu news

Sunday, 1 August 2021

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج نہ کرنے کا حکم

کراچی: عدالت نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ اندارج کرنے سے پولیس کو روک دیا۔

کراچی سٹی کورٹ کے جوڈیشل مجسٹریٹ جاوید کوریجو نے شرقی اور کورنگی اضلاع میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ایف آئی آر  اندراج سے پولیس کو روک دیا ہے، عدالت نے عدالت کا گرفتار ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پولیس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ اندارج نہ کرے۔

ملزمان کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمات کے اندراج پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ  عدالت نے بار بار دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمات کے اندراج کی ممانعت کر رکھی ہے لیکن پولیس عدالتوں کا حکم نہیں مان رہی، ایسے کیسز میں ایف آئی آر کے اندراج کے بجائے شکایت درج کی جائے، پولیس اس طرح کی ایف آئی آر کے اندراج سے باز نہیں آئی تو کارروائی ہوگی۔

 

The post کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج نہ کرنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WBOSjM

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...