Urdu news

Monday, 23 August 2021

خیبر پختونخوا اسمبلی میں بچوں کو دودھ پلانے کیلئے بے بی فرینڈلی سنٹر قائم

 پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں بچوں کو دودھ پلانے کے حوالے سے بے بی فرینڈلی سنٹر بنادیا گیا ہے اور مختص کمرے کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے دفاتر میں کام کرنے والی ایسی خواتین جن کے  چھوٹے بچے ہیں ان بچوں کو دودھ پلانے کے حوالے سے دفاتر میں جگہ مختص کرنے کی پالیسی اپنائی ہے ۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کو یہ اعزاز حاصل ہوگیا ہے کہ جہاں بچوں کو دودھ پلانے کے حوالے سے کیوٹ ڈے سنٹر بنایا گیا ہے اور الگ سے جگہ مختص کردی گئی جسے خوبصورتی سے سجا دیا گیا ہے جہاں بچوں کے لیے گہواروں کا انتظام کیا گیا ہے اور چھتوں پر کارٹون بھی بنائے گئے ہیں۔

The post خیبر پختونخوا اسمبلی میں بچوں کو دودھ پلانے کیلئے بے بی فرینڈلی سنٹر قائم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Wh2AbJ

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...