کراچی: سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان نے مفادعامہ اور اسٹاک مارکیٹ کو سپورٹ دینے کیلیے اپنے ٹیرف اسٹرکچر میں 65 فیصد کمی کردی ہے۔
پاکستانی کیپیٹل مارکیٹ کے اسٹرکچر میں اہم کردار ادا کرنے والا مرکز،سی ڈی سی کا بنیادی مقصد اپنے تمام صارفین کو موثر اور کم لاگت خدمات فراہم کرنا اور کاروبار میں آسانی کو فروغ دینا ہے۔ اسی سلسلے میں سی ڈی سی نے اپنی خدمات پر سمجھوتہ کیے بغیر کیپٹل مارکیٹ کے شرکا اور عام سرمایہ کاروں کو فوائد منتقل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
ٹیرف اسٹرکچر میں حالیہ کمی کے باعث، سی ڈی سی نے ان سب اکاؤنٹ ہولڈرز کو اکاؤنٹ کی بحالی پر 100فیصد چھوٹ دی ہے جن کے انوسٹراکاؤنٹس ہیں۔ پاکستانی ڈیبٹ مارکیٹ کی ترقی کو فروغ دینے کیلیے سی ڈی سی نے طویل المدتی redeemable سیکیوریٹیز کیلیے اپنی سالانہ فیس میں 65فیصد کی نمایاں کمی کردی ہے۔
The post سینٹرل ڈپازٹری کمپنی نے سروس چارجز 65 فیصد کم کردیئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Qzt3dS
No comments:
Post a Comment