Urdu news

Wednesday, 29 May 2019

بجلی کی پیداوار کیلیے حکومت قابل تجدید توانائی کو فروغ دے، ماہرین

کراچی: ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ توانائی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے قابل تجدید توانائی کے ذرائع کو فروغ دے اور قومی مفاد کے لیے منصوبہ بندی کی جائے۔

30 جون 2018 تک ملک کی بجلی کی پیداوار 34 GW تھی اور اس میں 4.2فیصد قابل تجدید توانائی کے ذرائع سے بجلی شامل ہے۔ ایک منصوبے کے تحت اس حصے کو مزید بڑھا کر 2030 تک30 فیصد بجلی قومی گرڈ میں شامل کرنے کی منصوبہ بندی ہے ( ان میں بڑے ہائیڈرو پاور شامل نہیں ہیں)۔

پاکستان میں سولر انرجی کے وسائل اندازاً 100,000MW ہیں، پاکستان میں سولر انرجی کے وسیع مواقع ہیں اور روشنی کی اثریت 4.5-7.0 kWh/m²/day ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت سولر انرجی کا استعمال چھوٹے پیمانے سے فروغ دے سکتی ہے ۔

The post بجلی کی پیداوار کیلیے حکومت قابل تجدید توانائی کو فروغ دے، ماہرین appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2WvVP4k

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...