Urdu news

Wednesday, 29 May 2019

8 شاہراہوں کے منصوبے ’ بی او ٹی ‘ کی بنیاد پر شروع ہوں گے

 اسلام آباد:  وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال2019-20 کے دوران کراچی ناردرن بائی پاس کو 2 سے 6 رویہ کرنے، سوات ایکسپریس وے پر چکدرہ سے باغ دھیری کی توسیع کرنے سمیت 8شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبے’ بنائو، چلائو اور منتقل کرو‘ (بی او ٹی) کی بنیاد پر شروع کیے جائیں گے۔

این ایچ اے کے لیے’ بی او ٹی‘ کے 60ارب سے زائد لاگت کے منصوبے آئندہ مالی سال کے دوران شروع کرنے کی تجویز ہے۔ سوات ایکسپریس وے کا چکدرہ سے باغ دھیری شاہراہ کی توسیعی منصوبے کی لاگت کا مجمو عی تخمینہ 56ارب روپے لگایا گیا ہے۔

کھاریاں سے راولپنڈی تک موٹر وے کو دورویہ کرنے کے لیے بھی ’بی اوٹی‘ کی بنیاد پر منصوبہ شروع کیا جائے گا جس کے لیے بجٹ میں 5کروڑ 70لاکھ روپے مختص کرنے کی تجو یز ہے ۔

The post 8 شاہراہوں کے منصوبے ’ بی او ٹی ‘ کی بنیاد پر شروع ہوں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Mk6zim

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...