Urdu news

Wednesday, 1 May 2019

کراچی میں آج سے ہیٹ ویو کے سبب غیر معمولی گرمی پڑنے کا امکان   

کراچی: شہر قائد میں آج سے غیر معمولی گرمی پڑنے کا امکان ہے جب کہ ہیٹ ویو کی لہر 4 مئی تک جاری رہے گی۔

کراچی اور گردونواح میں ہر گزرتے دن کے ساتھ گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، شہر قائد میں آج سے 4 مئی تک ہیٹ ویو کے سبب غیر معمولی گرمی پڑنے کا امکان ہے، ہیٹ ویو 4 مئی تک شدید گرمی اورلو کے تھپیڑوں کا باعث بنے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے کی وجہ سے گرمی کا پارہ بلند رہے گا جب کہ گرمی کی لہر کے دوران سمندری ہوائیں مختصر وقت کے لیے دن بھر منقطع ہوتی رہیں گی۔ بلوچستان کی شمال مغربی سمت کی گرم اور خشک ہوائیں درجہ حرارت میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں اور شمال مغربی ہواؤں میں اندرونِ سندھ کے میدانی علاقوں کی ہوائیں شامل ہونے کی بنا پر گرد آلود ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شدید گرمی کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرقائد میں آج اور جمعرات کو پارہ 40سے 42 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے، تاہم ہواؤں میں نمی کا تناسب کم ہونے کی وجہ سے حالیہ ہیٹ ویو درمیانے درجے کی ہے۔

واضح رہے کہ 3 روزقبل محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں شدید گرمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا تھا۔

The post کراچی میں آج سے ہیٹ ویو کے سبب غیر معمولی گرمی پڑنے کا امکان    appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2PHO99s

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...