Urdu news

Wednesday, 1 May 2019

کالعدم جنداللہ کا مبینہ دہشت گرد خان بادشاہ گرفتار

 کراچی: سی ٹی ڈی اوررینجرز نے پراچہ چوک شیرشاہ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم جنداللہ کے انتہائی مطلوب دہشتگرد خان بادشاہ کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار دہشتگرد سی ٹی ڈی کی ریڈ بک میں انتہائی مطلوب دہشتگرد ہے، جو 2007 میں بھاری مقدار میں اسلحہ وزیرستان سے کراچی لے کرآیا تھا اور وہ بینک ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

دہشتگرد نے مبینہ طور پر 2013 میں کئی افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی جبکہ ڈکیتی کے دوران دو سیکورٹی گارڈز اورایک پولیس اہلکار کو بھی فائرنگ کرکے قتل اور ایک سیکورٹی گارڈ کوشدید زخمی کیا۔ وہ 2010 میں شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران فرار ہوگیا تھا۔

The post کالعدم جنداللہ کا مبینہ دہشت گرد خان بادشاہ گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2VAXBkk

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...