Urdu news

Wednesday, 1 May 2019

آئندہ دشمن کی جارحیت کا جواب پہلے سے زیادہ سخت انداز میں دیا جائے گا ، ایئر چیف   

 اسلام آباد: ایئرچیف مارشل مجاہد انور کا کہنا ہے کہ آئندہ بھی دشمن کی جارحیت کا جواب پہلے سے زیادہ سخت انداز سے دیا جائے گا۔

ایئرہیڈ کوارٹرز میں 264 ویں ایئر اسٹاف پریزینٹیشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل مجاہد انور کا کہنا تھا کہ 27 فروری کو ہونے والی پاک فضائیہ کی کارروائی تاریخ میں “آپریشن سوفٹ ریٹارٹ” کے نام سے یاد رکھی جائے گی۔

سربراہ پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ اللہ نے ہمیں قوم کی توقعات پرپورا اترنے کا موقع فراہم کیا، پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی ہمارے عزم و حوصلے اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی اہلیت کی ایک بہترین مثال ہے۔

ایئرچیف مارشل  نے کہا میں پاک فضائیہ کے تمام افراد کو سلام پیش کرتا ہوں جو ان مشکل حالات میں فارورڈ آپریٹنگ بیسز پر اپنی ذمہ داریاں مثالی عزم و حوصلے، استقامت اور بہادری سے سرانجام دے رہے ہیں، آئندہ بھی دشمن کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب پہلے سے بھی زیادہ سخت انداز سے دیا جائے گا۔

The post آئندہ دشمن کی جارحیت کا جواب پہلے سے زیادہ سخت انداز میں دیا جائے گا ، ایئر چیف    appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2vtav56

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...