اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کو ٹیکس وصولیوں کے اہداف میں 100 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔
ایف بی آر کوپہلی سہ ماہی میں ایک کھرب روپے سے زائد ٹیکس وصولیوں کے اہداف میں تقریباً 100 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔ خسارے کو کم کرنے کے لیے حکومت حسب روایت بڑے تجارتی گروپس سے ایڈوانس ٹیکس رقم وصول کرکے خسارے کو پورا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
آئی ایم ایف کی تکنیکی ٹیم نے گزشتہ روز ایف بی آر کے عہدیداروں سے بھی ملاقات کی جس میں کیش مینجمنٹ پالیسی کی روشنی میں ٹیکس وصولیوں اور کیش مینجمنٹ انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
The post ایف بی آر کو ٹیکس وصولی ہدف میں100 ارب شارٹ فال کا سامنا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2nAvSRd
No comments:
Post a Comment