لندن: برطانوی آن لائن اخبارانڈیپینڈنٹ نے اپنے ایک تجزیہ میں لکھا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ایک سالہ دور اقتدار میں پاکستان عالمی پلیئر کے طورپر سامنے آیا ہے۔
پاکستان نے گزشتہ ایک سال میں ایک ذمہ دار عالمی شراکت دار کی حیثیت سے اپنی جگہ بنائی ہے اور اپنے بیانیہ کے ساتھ امن پسند ملک ہونے کا پیغام اقوام عالم تک پہنچایا ہے۔
اخبارکے مطابق ماضی کی ڈرامہ بازیوں کی طرح اب پاکستان دنیا میں مذاق یا تماشائی ملک نہیں رہا بلکہ یہ فعال، شراکت دار اور ذمہ دار ملک ہے جو ماضی کی پالیسی میں بڑی تبدیلی ہے جس نے بہت زیادہ اہمیت اختیار کر لی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو ورثے میں نامساعد حالات اورابتر معاشی صورت حال ملی، تنقید کے باوجود عمران خان ملک کو آگے لے جانے میں کامیاب نظرآتے ہیں۔
The post عمران کا ایک سالہ اقتدار، پاکستان عالمی پلیئربن گیا، برطانوی اخبار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2nGXl3U
No comments:
Post a Comment