حمل:
21مارچ تا21اپریل
مخالفت کو مزید ہوا نہ دیں یہ تو جنگل کی آگ ہے اگر بھڑک اٹھی تو سب کچھ اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے، لہٰذا اگر کوئی مخالف صلح کرنا چاہے تو بھی اسے مایوس نہ کیجیے کیونکہ اسی میں آپ کی بھلائی چھپی ہے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
یہ عرصہ آپ کے لیے بہتر کارکردگی کا ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے، بہتر نتائج کے لیے زیادہ محنت کیجیے مخالفین کی سازشوں سے ہرگز نہ گھبرائیں، بفضل خدا آپ شر سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون
بعض اوقات بہت ساری دیکھی بھالی چیزیں بھی دھوکہ دے جاتی ہیں اور پھر یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ آپ کے مخالف کے پاس بھی اتنی ہی صلاحیتیں ہوں جتنی کہ آپ کے پاس ہیں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی
آپ باصلاحیت اور حوصلہ مند افراد ہیں کیونکہ آپ نے گزشتہ چند عرصہ سے جن پریشانیوں کا سامنا کیا ہے وہ ایسی نہیں ہیں کہ انھیں فراموش کیا جا سکے، آپ کی جگہ کوئی دوسرا ہوتا تو کبھی کا ہمت ہار جاتا۔

اسد:
24جولائی تا23اگست
حالات کو سنوارنے کی کوشش کیجیے ان گنت خوشیوں کے پھول آپ کے دامن میں ہوں گے اگر حسب سابق جذباتی بن کر احمقانہ اقدامات کرتے رہے تو پھر ہر راہ کانٹوں سے پر ہو سکتی ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
موجودہ کاروبار ترقی کر سکتا ہے، نیا کاروبار نہ کریں، کاروباری اسکیمیں نتیجہ خیز ثابت ہو سکتی ہیں، کاروباری اسکیمیں کامیاب ہو سکتی ہیں حصول جائیداد کا امکان ہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
دماغ پر فضول خیالات کا غلبہ رہے گا، سفر شوق سے کیجیے نتائج خوشگوار ہو سکتے ہیں، کاروباری اسکیموں کو شوق سے عملی شکل دیجیے، نتائج شاندار برآمد ہو سکتے ہیں، بسلسلہ تعلیم حسب منشاء کامیابی ہو سکتی ہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
گھریلو ماحول خوشگوار رہے گا، انشاء اللہ مایوسی نہیں ہو سکتی ہے، آپ کے جملہ حالات تسلی بخش رہیں گے، کوئی دوست آپ کو بدنام کرنے کی کوشش کر سکتا ہے لہٰذا آپ محتاط رہنے کی کوشش کیجیے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر
اپنے اخراجات بھی گھٹانے کی کوشش کیجیے تاکہ کسی کا مقروض نہ ہونا پڑے، گھریلو ماحول خوشگوار ہی رہے گا لیکن اپنے دوستوں کی گھر میں آمدورفت بند کر دیجیے ورنہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری
من پسند فرد کے ساتھ شادی کا امکان ہے، ملازمت سے وابستہ افراد کی ترقی کے امکانات ہیں لیکن آپ متذکرہ عرصے کے دوران بسلسلہ فرائض وغیرہ لاپروائی کا مظاہرہ ہرگز نہ کریں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری
آپ کا کوئی جذباتی فیصلہ آپ کے ہمدردوں کی تعداد بہت کم کر سکتا ہے۔ مذہبی امور میں دلچسپی کم ہو سکتی ہے۔اخراجات کی رفتار خاصی تیز ہو سکتی ہے ۔مقدمہ بازی سے گریز کریں۔

حوت:
20فروری تا20مارچ
عزیزوں کے ساتھ بھی آپ کا سلوک عجیب و غریب ہو سکتا ہے، تعلیمی سلسلے میں کامیابی ہو سکتی ہے، اپنے دوستوں پر زیادہ بھروسہ ہرگز نہ کیجیے، کوئی دیرینہ آرزو پوری ہو سکتی ہے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2mpL6Ir
No comments:
Post a Comment